جموں کشمیر بینک کے چیرمن کی برطرفی‘ پولیس نے دفتر پر کیادھاوا

,

   

احمد کی برطرفی کے کچھ گھنٹو ں بعد ہی‘ جموں کشمیر کے اینٹی کرپشن بیوور نے مقرر بورڈ آف ڈائرکٹرز کی میٹنگ سے قبل بینک ہیڈکوارٹرس کے احاطے میں دھاوے انجام دئے

سری نگر۔ جموں کشمیر گورنر ستیا پال ملک کے انتظامیہ نے ہفتہ کے روزچیرمن اور منیجنگ ڈائرکٹر جموں کشمیر بین پرویز احمد برطرف کردیا اور بینک کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر آر کے چہابیر کو عارضی چیرمن مقرر کردیا۔

احمد کی برطرفی کے کچھ گھنٹو ں بعد ہی‘ جموں کشمیر کے اینٹی کرپشن بیوور نے مقرر بورڈ آف ڈائرکٹرز کی میٹنگ سے قبل بینک ہیڈکوارٹرس کے احاطے میں دھاوے انجام دئے۔

اکٹوبر 2016میں احمد کا تقرر ہوا تھا اور اگلے پانچ ماہ میں ان کی معیاد پوری ہورہی ہے۔

برطرفی کے اعلان کے فوری بعد احمد نے ٹوئٹر پر کہاکہ ”اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

ادارہ کی فلاح بہبود میں نہایت ایمانداری کے ساتھ میں نے اپنا کام کیاہے۔

اپنی معیاد کے دوران پچھلے دودہوں میں بینک کے اندر ہوئے ہر ایک مالی داری کی جانچ کے لئے میں تیارہوں“۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں ریاستی حکومت نے کہاکہ جموں کشمیر بینک کی قیادت میں ”مختلف شعبوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے کے پیش نظر“تبدیلی کی گئی تھی‘ جو بینک کی کارکردگی اور گورننس کے متعلق ہے۔

اس کے پہلے اقدام کے طور پر بیان میں کہاگیا ہے کہ ”حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جموں کمشیر بینک بورڈ کے نامزد ڈائرکٹر پرویز احمد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے“۔

اسکے علاوہ حکومت نے ایک سرچ کمیٹی کی بھی اعلان کیاہے تاکہ وہ ایم ڈی اور بینک بورڈ کا پینل تقرر کرنے کے لئے ناموں کی تلاش کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک ہیڈ کوارٹر کی دوسری منزل اور جہاں پر ہیومن ریسور س محکمہ اور چیرمن اور چوتھی منزل جہاں پر چیرمن کا دفتر کی تلاشی لی گئی ہے۔

سنڈی ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر بینک کے ایک آزاد ڈائرکٹر نے یہ کہاکہ بورڈ میٹنگ ہفتہ کے روز10:30مقرر تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”کچھ تاخیر کے بعد بورڈ میٹنگ ہوئی اور آر کے چہابیر کو عبوری چیرمن بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے“۔

اس کے علاوہ بورڈ نے ایک تعمیلی افیسر کے تقرر کو بھی منظوری دیدی ہے۔