جموں کشمیر کے پلواماں میں دہشت گردوں نے کشمیر پنڈی مرد کوگولی مار کر ہلاک کردیا

,

   

پولیس کا کہنا ہے کہ ”اس کے گاؤں میں مصلح گارڈس تھے۔ علاقے کامحاصرہ کرلیاگیاہے۔ بہت جلد تفصیلات پیش کی جائیں گی“۔
سری نگر۔پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے پلواماں ضلع میں اتوار کے روز دہشت گردوں نے کشمیری پنڈت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت سنجے شرما(عمر40) ساکن ضلع جنوبی کشمیر اچان علاقے کے ساکن کے طور پر ہوئی ہے اور مزیدکہاکہ واقعہ 11بجے دن کے قریب میں پیش آیاہے۔

کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”دہشت گردوں نے ایک اقلیتی شہری جس کا نام سنجے شرماوالد کاشی ناتھ شرما ساکن اچان پلواماں پرمقامی مارکٹ کے راستے میں گولیاں چلائی ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ شرما کو اسپتال لے جایاگیاجہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہناہے کہ ”اس کے گاؤں میں مصلح گارڈس تھے۔

علاقے کامحاصرہ کرلیاگیاہے۔ بہت جلد تفصیلات پیش کی جائیں گی“۔