جموں کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش‘ اسلحہ برآمد

,

   

پی او کے سے قریب کی وجہہ سے میندھار سیکٹر ماضی میں دہشت گردوں کے لئے دراندازی کا ایک بڑا راستہ رہا ہے


جموں۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فوج او رپولیس نے مشترکہ اپریشن میں ایک روز قبل جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کے میندھار میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیااور تین پستولوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

آرمی کے ایک اہلکار نے کہاکہ ”جموں کے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مسلسل کاروائی میں‘ ہندوستانی فوج اور جے کے پولیس کی خفیہ محکمہ پر مبنی مشترکہ اپریشن میں میندھار کے ایک چھپے ہوئے ٹھکانے سے تین پستول‘ چھ میگزین‘ 9ایم ایم گولہ بارودکے 64روانڈاور چار گرنائیڈ ہوئے ہیں۔

نشانہ بنانے کر قتل کرنے کی منصوبہ سازی کرنے والے ایک دہشت گرد منصوبے کو اس سے بڑا نقصان ہوا ہے“۔

پی او کے سے قریب کی وجہہ سے میندھار سیکٹر ماضی میں دہشت گردوں کے لئے دراندازی کا ایک بڑا راستہ رہا ہے