جمہوریت میں اختلاف کا بھی احترام ہونا چاہئے : جسٹس کول

   

نئی دہلی، 31 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ کے جج سنجے کشن کول نے اختلافی نظریہ کے تئیں سماج میں بڑھ رہے عدم برداشت کے رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت میں اختلاف کا بھی احترام ہونا چاہئے ۔ جسٹس کول نے اتوار کے روزکہا کہ جمہوریت میں اختلاف کا احترام ہونا چاہئے ، کیونکہ یہ جمہوریت کی بنیاد ہے لیکن آج کل اختلافی نظریات والے لوگ ایک دوسرے کو ‘مودی بھکت’ یا ‘اربن نکسل’ قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا، “جمہوریت میں اختلاف کا بھی احترام ہونا چاہئے ۔