جمہوریت کا بہرحال دفاع ضروری : راہول گاندھی

   

نئی دہلی ۔16جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ جمہوریت ہندوستان کی عظیم ترین طاقت ہے اور اس کا دفاع کسی بھی قیمت پر کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے ایک واقعہ کی مثال پیش کی جب ایک افغان قانون ساز نے اُنھیں بتایا تھا کہ ہندوستانی پارلیمان میں جو مباحث ہوتے ہیں وہ اُن کے ملک میں بندوقوں کے سائے میں کئے جاتے ہیں ۔ اس واقعہ کو فیس بک پوسٹ میں پیش کرتے ہوئے راہول نے یاددہانی کرائی کہ ایک روز پارلیمنٹ میں انھوں نے افغانستان کے ایم پیز کے گروپ کو دیکھا جو وزیٹرس گیلری میں بیٹھے تھے ۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ یہ ایم پیز بیرون ملک سے آئے ہیں اور مشاہدہ کررہے ہیں کہ ہم کیا کررہے ہیں ؟ ہم چیخ رہے ہیں ، چلارہے ہیں ۔ کم از کم جب کوئی مہمان پارلیمنٹ کی گیلری میں آئے تب ہمیں زیادہ تہذیب کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ صدر کانگریس نے کہا کہ بعد میں افغان ایم پیز نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اُنھیں بتایا کہ ایوان کے مباحث پر اُنھیں اچھا نہیں لگا ۔