جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ، اردغان کا خصوصی پیغام

   

انقرہ : ہم ہمارے وطن کے لیے حاصل کردہ کامیابیوں اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے پر ’ترکیہ کی صدی‘ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ترکیہ کے 81 صوبوں کے ہر فرد اور دنیا کے چاروں گوشوں میں موجود کروڑوں ترک شہریوں کو 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اردغان نے بیرون ملک نمائندہ دفاتر میں اس تہوار کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ جمہوریہ ترکیہ کے بانی، غازی مصطفیٰ کمال اور جنگ آزادی کو فتح سے ہمکنار کرنے والے ہیروز کو یاد کرتے ہوئے، صدر اردغان نے کہا: 99 سال قبل، انہوں نے ایک بھاری قیمت ادا کی اور جمہوریہ ترکیہ کہ جس کی بنیاد انتہائی کٹھن حالات میں رکھی گئی تھی کو عصری تہذیبوں کی سطح سے بھی بلند مقام دلانے کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ ترک صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمارے وطن کے لیے حاصل کردہ کامیابیوں اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے پر ’ترکیہ کی صدی‘ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔