جمہوریہ کانگومیں بحری جہاز ڈوب گیا،40 افراد ہلاک

   

عدیس ابابا : جمہوریہ کونگو کے شمال مغرب میں واقع دریائے کانگومیں ایک مسافر ومال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، دریائے کانگو میں ایک مسافر و مال بردار بحری جہاز نا معلوم وجوہات کی بنا پر ڈوب گیا۔اس واقعے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ شبہ ہے کہ یہ بحری جہاز خراب موسمی حالات اور گنجائش سے زیادہ مسافر لینے اور مال برداری کی وجہ سے غرقاب ہوا ہے۔