جمہوریہ کی بنیادی خصوصیات کا تحفظ ضروری:یچوری

   

نئی دہلی 15 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج یاد دہانی کی کہ ملک کے تنوع کی خصوصیت برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم جمہوریہ کی بنیادی خصوصیات کا تحفظ کرنے کا عہد کرے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ تمام ہندوستانی مساوی اور آزاد ہیں۔ اُن کی زبان اور غذائی عادات یا لباس کی عادات شادی کا طریقہ عمل عقیدہ اور مذہب رنگ و نسل الگ الگ کیوں نہ ہو۔ اُنھوں نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ابنائے وطن سے خواہش کی کہ سیکولر جمہوریہ کی ، وفاقیت کے جذبہ اور سماجی انصاف جیسی بنیادی سہولیات کا تحفظ ضروری ہے۔