جناب خالد پیر بغدادی کا انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب سید خالر پیر بغدادی ولد سید غوث پیر بغدادی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی مرحوم سابق رکن اسمبلی و قانون ساز کونسل بانی مسقطی ڈیری پراڈکٹس کے بڑے داماد تھے ۔ پیر خالد بغدادی گذشتہ چند یوم سے علیل اور دواخانہ میں زیر علاج تھے ۔ نماز جنازہ مسجد احاطہ خطہ صالحین دارالسلام روڈ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان خطہ صالحین میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں مسقطی برادران کے علاوہ رکن اسمبلی چارمینار جناب ممتاز احمد خان اور دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848052530 اور 9848020333 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔