جناب ظہیر الدین علی خان کو صحافتی برادری و شعراء کا خراج

   

جڑچرلہ ۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ظہیر الدین علی خان کے سانحہ ارتحال پر پیر طریقت حضرت سلطان الدین چشتی میرزائی نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آج نماز جمعہ میں مدینہ مسجد محلہ فضل بنڈہ میں جناب ظہیر الدین علی خان مینیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے حق میں خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔ بعد ازاں جڑچرلہ کے صحافی برادری روزنامہ سیاست، نامہ نگار باسط مظہری، یوسف نقشبندی، محمد عبداللہ، عظمت علی حیدر، میر ارشد علی (اجو) ستار عاشق، خواجہ معین الدین، محمد ضمیر، محمد احمد، محمد نثار، محمد معز روزنامہ تلگو روز نامہ نگار ایناڈو کے صحافی حضرات کے علاوہ جڑچرلہ کے شعراء کرام جناب محبت علی منان، حبیب اللہ حبیبؔ، خواجہ معین الدین خوشتر، ضیا سلطانی، ممتاز حسین نقشبندی، خواجہ پاشاہ ثنا خوان رسول کے علاوہ دیگر محبان اردو ادب سے تعلق رکھنے والے جڑچرلہ، کاورم پیٹ، بادے پلی کے شخصیات نے جناب ظہیر الدین علی خان کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

جگتیال کی مساجد میں جناب ظہیر الدین علی خاں کیلئے خصوصی دعائیں
جگتیال۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ سیاست جناب ظہیر الدین علی خان کی مغفرت کے لئے آج بعد نماز جمعہ جگتیال شہر کے مختلف مساجد میں خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جامع مسجد میں مولانا مشتاق احمدقاسمی نے دعائے مغفرت کی۔ مسجد پرانی پیٹ جگتیال میں بعد نماز جمعہ صدر مسجد مجاہد عادل نے ظہیر الدین علی خان صاحب کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے ملی سماجی ادبی تعلیمی و صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر حافظ سید ابرار شریف امام و خطیب نے ظہیر الدین علی خان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
جس پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہریش راؤ نے انہیں گلابی کھنڈوا پہناکر بی آر ایس میں شامل کرلیا ۔ اس موقع پر نیالکل منڈل کے سابق بی آر ایس صدر نرسمہا ریڈی، محمد عبدالمجید سرپنچ، سابق سرپنچ محمد حنیف اور دیگر موجود تھے۔