جناب عامر علی خان سے مسلمانوں کو امیدیں وابستہ

   

اضلاع کا دورہ کرنے کریم نگر کے وفد کی خواہش، ایم ایل سی بننے پر مبارکباد
کریم نگر ۔ 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد ریاض علی رضوی جرنلسٹ ریاستی جنرل سکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم نے آج اخبار سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل و نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور کہا کہ جناب عامر علی خان صاحب کے رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے پر عوام بالخصوص مسلمانوں کو ان سے امیدیں وابستہ ہیں کہ اب شاید مسلم مسائل کی یکسوئی کے لئے جناب عامر علی خان حتی الامکان کوشش کریں گے۔ اس موقع پر محمد ریاض علی رضوی جرنلسٹ و ریاستی جنرل سکریٹری تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں کی رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے اضلاع کا دورہ کرنا چاہئے اور مسلمانوں میں کانگریس کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرنا چاہئے۔ انہوں نے بھی اس خیال سے اتفاق کیا کہ وہ انشاء اللہ عنقریب اضلاع کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس اے محسن ورکنگ صدر سٹی کانگریس کریم نگر و دیگر موجود تھے۔