جناب مسیح الدین فاروقی منیجنگ پارٹنر کارخانہ زندہ طلسمات کا انتقال

   

حیدرآباد۔28 جون۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ حیدرآبادی شرفاء کی شائستہ تہذیب کے نمائندے‘ کارخانہ زندہ طلسمات کے منیجنگ پارٹنر جناب مسیح الدین فاروقی کا آج انتقال ہوگیا ۔ وہ 77 برس کے تھے۔وہ حکیم معز الدین فاروقی بانی کارخانہ زندہ طلسمات کے فرزند تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان جنید فاروقی‘ مجاہد فاروقی‘ خالد فاروقی اور سعد فاروقی ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ شہر کی سرکردہ شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی جن میں نواب خسرو جنگ‘ نواب محبوب عالم خان‘ عامر علی خان ایڈیٹر سیاست‘ ارشد ایوب‘ ضیاء الدین نیر‘ عبدالعلیم خان‘ ظفر جاوید‘ عامر جاوید‘ خلیق الرحمن‘ ڈاکٹر افتخار الدین شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے سعد فاروقی سے فون 9704531673 پر یا 9652226056 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔