جنت کی بہترین عورتیں

   

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ خُطُوْطٍ، قَالَ: أَتَدْرُوْنَ مَا هٰذَا؟ فَقَالُوا: اللہُ وَ رَسُولُهٗ أَعْلَمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَفْضَلُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ: خَدِيْجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَ فَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ، وَ آسِيَةُ بِنْتُ مُزَاحِمٍ امْرَأَةِ فِرْعَوْنَ، وَ مَريَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ، رَضِيَ اللہُ عَنْهُنَّ أَجْمَعِيْنَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَ ابْنُ حِبَّانَ وَ الْحَاکِمُ.
وَقَالَ الْحَاکِمُ: هٰذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحُ الإِسْنَادِ.
’’حضرت عبدالله بن عباس رضی الله عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین پر چار خطوط کھینچے اور دریافت فرمایا؛ کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا کہ الله اور اس کا رسول ﷺہی بہتر جانتے ہیں آپ ﷺنے فرمایا کہ یہ جنت کی بہترین عورتیں ہیں جو کہ حضرت خدیجہ بنت خویلد، حضرت فاطمہ بنت محمد، آسیہ بنت مزاحم جو کہ فرعون کی بیوی ہے اور حضرت مریم بنت عمران رضی الله عنھن ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد، امام ابن حبان اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
سب سے پہلے ایمان لانے والیں
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: کَانَتْ خَدِيْجَةُ أَوَّلَ مَنْ آمَنَ بِرَسُوْلِ اللہِ ﷺ مِنَ النَّسَاءِ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’امام ابن شہاب زہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خدیجہ رضی الله عنہا عورتوں میں سے سب سے پہلے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر ایمان لائیں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے بیان کیا ہے۔