جنرل منوج پانڈے نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا

   

نئی دہلی: جنرل منوج پانڈے نے ہفتہ کو نئے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔جنرل پانڈے جو اب تک وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی ذمہ داری نبھا رہے تھے ، نے آج ریٹائر ہونے والے جنرل منوج مکند نروانے سے عہدہ سنبھالا۔ وہ 29ویں آرمی چیف ہیں۔ وہ کور آف انجینئرز کے پہلے افسر ہیں جو آرمی چیف بنے ہیں۔اس سے قبل ایسٹرن ملٹری کمانڈ کے سربراہ کے طور پر وہ چین، میانمار اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد کو سنبھال رہے تھے ۔