جنرل نروانے کی کووند اور راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

   

نئی دہلی: آرمی چیف کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے جنرل منوج مکند نروانے نے ہفتہ کو صدر رام ناتھ کووند اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔جنرل نروانے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ساؤتھ بلاک میں ملاقات کی اور بعد ازاں مسٹر کووند نے نئے تعینات آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو چارج سونپنے کے بعد راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔راشٹرپتی بھون نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنرل نروانے اپنی اہلیہ محترمہ وینا نروانے کے ساتھ صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتون اول محترمہ سویتا کووند بھی موجود تھیں۔