جنسی بے راہروی پر خاتون گورنر کو سزائے قید

   

بیجنگ : چین میں خاتون گورنر کو 58 اسٹاف ملازمین کے ساتھ جنسی و رومانوی تعلقات اور بدعنوانی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ چینی اخبار کے مطابق خاتون مِس ژونگ یانگ کو اپریل 2023ء میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں بد عنوانی اور اپنے ملازمین سے جنسی و رومانوی تعلقات کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں 13 سال قید اور 10 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ژونگ یانگ کو ان کی شکل و صورت کی وجہ سے ’خوبصورت گورنر‘ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے صوبہ گوئڑو میں ایک ضلع کی گورنر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے اور تقریباً 60 ملین یوآن رشوت لینے کا الزام ہے۔ 52 سالہ ژونگ یانگ نے 22 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔