جنوبی افریقہ کا سنچورین میں ریکارڈ بہتر

   

سنچورین۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ تین مقابلے کی ٹسٹ سیریز کا اتوار کو باکسنگ ڈے ٹسٹ سے آغاز ہورہا ہے اور میزبان ٹیم کے حق میں سنچورین ایک قلعہ رہا ہے، جس طرح گابا آسٹریلیا کے لیے رہا ہے۔ اس مقام پر 26 ٹسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ نے 21 فتوحات حاصل کی ہیں اور صرف دو مرتبہ اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس کی دو ناکامیاں 2000 میں انگلینڈ اور 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف درج ہوئی ہیں۔اس وقت ہندوستانی بولنگ اور جنوبی افریقی بولنگ ہم پلہ ہونے کے ساتھ دونوں ہی ٹیموں کا بیٹنگ شعبہ کمزور دیکھائی دیتا ہے ۔ہندوستانی ٹیم سنچورین میں کامیابی کے ذریعہ نہ صرف یہاں میزبان ٹیم کے ریکارڈ کو خراب کرنے کی خواہاں ہے بلکہ وہ جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز کامیابی کیلئے بھی پرعزم ہے۔دونوں ٹیموں مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ہندوستان: ویراٹ کوہلی (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، میانک اگروال، چیتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، شریاس آئیر، ہنوما وہاری، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، جینت یادو، ایشانت شرما، محمد شامی، امیش یادو، جسپریت بمراہ، شاردول ٹھاکر اور محمد سراج۔جنوبی افریقہ: ڈین ایلگر (کپتان)، ٹیمبا باوما (نائب کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، کگیسو ربادا، سارل ایروی، بیورن ہینڈرکس، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، کیگن پیٹرسن، راسی وین ڈیر ڈوسن، کائل ویرین، مارکو جانسن، گلینٹن سٹورمین، پرینیلان سبرین، سیسنڈا میگالا، ریان رکیلٹن اور ڈوان اولیور۔