جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ نے اننگز اور 276 رنز سے ہرایا

   

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹسٹ میں ایک اننگز اور 276 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقی ٹیم ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ہنری نکولس کے 105 اور ٹام بلنڈل کے 96 رنز کی مدد سے 482 رنز بناکر 387 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ ہفتہ کو یہاں پروٹیز دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹم ساؤتھی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہنری اور نیل ویگنر کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔ اس طرح کرائسٹ چرچ ٹسٹ میں کیویز نے پروٹیز کو اننگز اور 276 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ہنری کو شاندار بولنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔