کوچی: جنوبی ریاستوں میں باغبانی کے شعبے پر دو روزہ علاقائی ورکشاپ یہاں 2 اور 3 نومبر کو منعقد ہوگی۔مرکزی وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ماتحت باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن کے جوائنٹ سکریٹری، پریا رنجن داس اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گی۔وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ (سی ڈی بی) کے ساتھ مل کر اس ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے ۔سی ڈی بی کے سی ای او ڈاکٹر پربھات کمار، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سنگھ اور سی پی سی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے بی ہیبراس تقریب میں شرکت کریں گے۔