سرینگر: اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے چہارشنبہ کی صبح ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے چہارشنبہ کی صبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جارہے ہیں جس کے لئے ایک خصوصی عدالت نے وارنٹ جاری کی تھی۔