جنوبی کوریا کے اؤٹ لیٹ مال میں آگ لگنے کی وجہہ سے 7لوگو ں کی موت

,

   

دو اشخاص جس میں سے ایک کی عمر 50کے دہے میں جبکہ دوسری کی عمر30کے دہے کی ہے‘ شدید زخمی پائے گئے اور انہیں اسپتال بھیج دیاگیا‘ مگر بعد ازاں صبح میں ان کے مرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔


سیول۔ پیر کی صبح ساوتھ کویرا کے ڈائجیون شہر کے ایک اؤٹ لیٹ مال میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاہے جس میں سات لوگوں کی موت پیش ائی ہے‘ عہدیداروں کا مزیدکہنا ہے کہ وہیں تلاشی مہم جاری ہے تاکہ مزید اموات کی پتہ لگایاجاسکے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ سیول کے جنوب میں 160کیلومیٹر کے فاصلے پر ڈائجیون شہر کے ہونڈائی پریمیم اؤٹ لیٹ کی پارکنگ سے آگ کی شروعات ہوئی اور جو تیزی سے پھیلتے ہوئے کارڈ بورڈ کے باکسس کو اپنی زد میں لے کر ساری منزل کودھواں دھواں کردیا‘یونہاپ نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے بیان کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے۔

دو اشخاص جس میں سے ایک کی عمر 50کے دہے میں جبکہ دوسری کی عمر30کے دہے کی ہے‘ شدید زخمی پائے گئے اور انہیں اسپتال بھیج دیاگیا‘ مگر بعد ازاں صبح میں ان کے مرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

عہدیداروں کے مطابق دیگر پانچ کی بعد میں موت ہوئی‘ جبکہ مزید اموات کی نشاندہی اورنقصان کا جائزہ لینے ک لئے تلاشی مہم جاری ہے۔ تقریبا110لوگ جس میں زیادہ تر صارفین تھے جوعمارتوں کے قریب میں قیام کئے ہوئے تھے ملازمین کو خالی کرایاگیاہے۔

اؤٹ لیٹ میں صارفین نہیں تھے کیونکہ کاروباری اوقات سے قبل اس میں آگ لگی تھی۔

آگ پر قابو پانے کے لئے 126اہلکار اور40مصنوعات نصب کئے گئے ہیں مگر بھاری دھواں کی وجہہ سے جو مل کے زیر زمین کارگو اور پیپرس کی کے جلنے کی وجہہ سے پیدا ہوا ہے‘ آگ پر قابو پانے کے کاموں میں مشکلات پیدا کررہا ہے۔

محکمہ فائر کی جانب سے آگ لگنے کے وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے‘ امکان ہے کہ الکٹرک کار کے پھٹنے کی وجہہ جو زیر زمین پارکنگ میں چارجنگ کے لئے کھڑی کی گئی تھی‘ آگ کی وجہہ ہوسکتی ہے۔