سیئول : جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانے کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انوسٹی گیشن یونٹ نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔مارشل لا کے نفاذ پرپارلیمنٹ کے مواخذے کے بعد یون سک یول صدارت کے عہدہ سے معطل ہیں۔ مواخذہ کی توثیق کیلئے آئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے۔سابق صدر کے وکیل کا کہنا ہیکہ یون سک یول کے گرفتاری کے وارنٹ غیرقانونی ہیں۔جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لا بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور یون سک یول پولیس اور کرپشن انوسٹی گیشن یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔جنوبی کوریا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہیکہ کسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق صدر کو بھی بغاوت کے کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔