جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق 22 جولائی کو بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد19جولائی(یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 22جولائی کوتلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، مُلگ، جئے شنکربھوپال پلی اوربھدرادری کوتہ گوڑم میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ ریاست کے تمام مقامات پر 23جولائی کو کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے ۔شہر حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔