جنوب مغربی مانسون ملک سے نکل رہا ہے۔ ائی ایم ڈی

,

   

نئی دہلی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی مانسون اتوار کو پورے ملک سے معمولی کے ایک ہفتہ کے بعد واپس چلا گیاہے۔ہندوستان نے مسلسل چوتھے سال سے مانسون کا معمول دیکھا جس میں 925ایم ایم بارش ہوئی ہے جو880ایم ایم طویل مدتی اوسط بارش ہے۔

ہندوستان کے موسم موسمیات نے کہاکہ ”مذکورہ جنوب مغربی مانسون ملک کے مختلف ماباقی حصوں سے اکٹوبر23سال2022کو واپس چلاگیاہے“۔ ستمبر میں مانسون کی تاخیر میں اضافہ نے اترپردیش‘ جھارکھنڈ‘ مغربی بنگال اورشمال مشرق میں بارش سے ہونے والے بڑے خسارے کو کم کیاہے‘ مگر بعض علاقوں میں دھان کی فصلوں کونقصان ضرور ہوا ہے۔

ستمبر کے بعد بھی بارش جاری رہی‘ جو جنوب مغربی موسم کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے اور اس کی وجہہ مدھیہ پردیش اور جنوبی گجرات کے اوپر دوچکرورتی گردشیں اوردرمیانی عرض البلد کے موسمی نظاموں کے ساتھ اس کا تعامل ہے‘جس کی وجہہ سے شمال اور مغربی وسطی ہندوستان میں اکتوبر میں بھی بارش ہوئی ہے۔

ائی ایم ڈی کے اعداد وشمار مانسون کے بعد کی بارش کے اعداد شمار دیکھاتے ہیں کہ اکٹوبر1سے 23کے درمیان 104ایم ایم بارش ہوئی ہے جبکہ اس موسم کے لئے معمولی کی بار ش63.2سے 65فیصد تقریبا زیادہ ہے۔

موسم کے دفتر کے مطابق جنوب مغربی مانسون نارتھ ویسٹ حصوں سے 17ستمبر سے پیچھے ہٹنا شروع کردیاتھا اور 15اکٹوبر تک اس ملک سے واپس چلا گیاہے۔