جنوری سے ستمبرتک سری لنکا کی برآمدات 10ارب ڈالر

   

کولمبو : سری لنکا کا سال 2022 کے پہلے نومہینے میں اشیاء کی برآمدات تقریباً 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں صرف ستمبر میں 1ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئی ۔ ستمبر 2022 مسلسل پانچواں مہینہ ہے جس میں برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔ اخبار ’ڈیلی مرر‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جنوری سے ستمبر کے عرصہ میں سری لنکا سے 9.99 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی جو ایک سال پہلے کی اسی مدت سے 11.83 فیصد زیادہ ہے ۔