جنگجوؤں کا حملہ کم ازکم 8ہلاک

   

ابوجا : افریقی ملک نائجر میں جنگجوؤں کے ایک منظم حملے کے نتیجے میں کم از کم8افراد ہلاک ہوگئے۔ نائیجریا کے انتہا پسند گروپ بوکو حرام سے الگ ہونے والے ’مغربی افریقہ میں اسلامک اسٹیٹ‘ گروپ نے یہ کارروائی سر انجام دی۔ بتایا گیا ہے کہ پندرہ گاڑیوں پر سوار ہو کر آنے والے ان حملہ آوروں نے نائیجریا سے متصل جنوب مشرقی نائجر میں واقع دیفا نامی علاقے میں ایک منظم حملہ کیا۔