جنگلات کے تحفظ کے لیے آہنی شکنجہ اختیار کرنے کا انتباہ

   

لکڑی کے اسمگلرس کے خلاف پی ڈی ایکٹ استعمال کرنے کی ہدایت ، جائزہ اجلاس سے چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خبردار کیا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے ان کی حکومت آہنی شکنجہ اختیار کیا جائے اور ریاست میں ساگوان اور دیگر اقسام کی لکڑی کی اسمگلرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے تحت حراست سے متعلق قانونی پی ڈی ایکٹ استعمال کیا جائے ۔ غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے شعبہ انٹلیجنس کا استعمال کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی ہے کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے انتہائی محنتی ، پرعزم اور دیانتدار افسران کے تقررات کیے جائیں ۔ علاوہ ازیں جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر چیک پوسٹ قائم کئے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لکڑی کے ایک چھوٹے ٹکڑے کی اسمگلنگ بھی نہ ہوسکے ۔ چیف منسٹر نے پرگتی بھون میں پولیس اور جنگلات کے سینئیر عہدیداروں کے ساتھ آج جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔
جس میں حکومت کے مشیر اعلیٰ راجیو شرما ، چیف سکریٹری ایس کے جوشی ، ڈی جی پی مہیندر ریڈی ، پی سی سی ایف پی کے جھاد دیگر کئی سینئیر عہدیداروں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔۔