جوان کی کامیابی کے بعد نینتارا نے معاوضہ 6 گنا بڑھا دیا

   

چنئی ۔ ایٹلی کی فلم جوان کی کامیابی کے بعد جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نینتارا نے فلموں میں کام کرنے کا اپنا معاوضہ چھ گنا بڑھا دیا۔ واضح رہے کہ نین تارا ہندوستان کی سب سے باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں۔ وہ فلم نگری سے گزشتہ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں اور اس وقت انڈسٹری میں پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔حال ہی میں ان کی فلم جوان جو باکس آفس پر ہٹ ہونے کے بعد اب تک کمائی سمیٹ رہی ہے جبکہ فلم پہلے ہی ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔ ایٹلی کی اس فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار نبھایا۔تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ نینتارا، سمانتھا رتھ پرابھو اور سائی پلّوی سے مانی رتنم کی نئی فلم سے متعلق بات چیت جاری ہے، اس فلم میں کمل ہاسن مرکزی کردار نبھائیں گے۔ امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ فلم کیلیے نینتارا کا نام فائنل کرلیا گیا ہے جس میں کام کرنے کیلیے انہوں نے اپنا معاوضہ بڑھاتے ہوئے 12 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے 2016 کے بعد سے اب تک فلموں میں کام کرنے کے اپنے معاوضے میں 6 گنا اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوان میں کام کرنے کا معاوضہ 10 کروڑ وصول کیا تھا۔اس وقت نینتارا جوان کی کامیابی کے بعد کافی مانگ میں ہیں اور ان کے ساتھ ہر بڑا نام کام کرنے کا خواہاں ہے ۔