جواہر لال نہرو کا 130 واں یوم پیدائش ، سیاسی قائدین کا خراج

,

   

نئی دہلی، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی معزز شخصیات نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 130 ویں یوم پیدائش پر جمعرات کو انہیں گلہائے عقیدمت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کئے ۔سابق نائب صدر حامد انصاری ،ڈاکٹر منموہن سنگھ ،مسز گاندھی، راہول گاندھی کے ساتھ ہی کانگریس کے کئی ارکان پارلیمنٹ اور سینئر لیڈروں نے یہاں پنڈت نہرو کی سمادھی شانتی ون جا کر ان کی سمادھی پر گل پوشی کی۔