جوبائیڈن عرب ممالک کیلئے بہتر :سروے

   

ریاض ۔ عرب اور افریقی ممالک میں کیے گئے ایک سروے میں جواب دینے والے نصف افراد کا خیال ہے کہ آنے والے امریکی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار خطے کے لیے بہتر نہیں ہو گا۔ رائے عامہ کے جائزے کے 40 فیصد شرکا نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن خطے کے لیے بہتر ہوں گے جب کہ 12 فیصد افراد نے ٹرمپ کو بہتر قرار دیا ہے لیکن اس رائے عامہ کا اہم نتیجہ یہ ہے اگر بائیڈن کو امریکی صدارت ملتی ہے تو ان کو اوباما انتظامیہ کے مسائل چھوڑنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ جو بائیڈن 2017 تک باراک اوباما کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔جب اوباما انتظامیہ کی مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں کے بارے میں رائے دہندگان سے پوچھا گیا تو53 فیصد افراد نے کہا ہیکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر نے خطے کو خراب حالات میں چھوڑ دیا تھا اور58 فیصد نے کہا ہے جو بائیڈن کو خود کو اوباما دور کی پالیسیوں سے دور رکھنا چاہیے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ دیگر عربوں کے برعکس سروے میں حصہ لینے والے فلسطینیوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ثالثی کے لیے امریکہ اپنا کردار ادا کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یروشلم میں سفارت خانہ منتقل کرنے کا 2017 کا فیصلہ بھی غیر مقبول رہا، 89 فیصد عربوں نے ان کے اس فیصلے کی مخالفت کی۔