جوبائیڈن کی حکومت میں زنخہ کو اہم عہدہ

   

واشنگٹن: نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک خواجہ سرا (زنخہ) ڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکریٹری کے عہدہ کیلئے نامزد کردیا ہے۔ جوبائیڈن نے صدر کے عہدہ کا حلف 20 جنوری کو اٹھانا ہے تاہم وہ مختلف شعبوں میں اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محکمہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔ڈاکٹر ریچل لیون ایک اعلانیہ خواجہ سرا ہیں اور اس وقت پنسلوینیا میں سیکرٹری برائے صحت ہیں۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اب محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے شعبہ صحت میں اسسٹنٹ سیکریٹری کے عہدے پر نامزد کردیا ہے۔ہارورڈ کالج سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر ریچل لیون اس وقت پین اسٹیٹ کالج آف میڈیسن میں پروفیسر بھی ہیں انہوں نے اپنے طبی کیریئر کا آغاز بطور ماہر اطفال کیا تھا۔ جوبائیڈن کی جانب سے اہم عہدے کیلئے نامزدگی کے بعد ابھی سینیٹ سے توثیق ہونا باقی ہے۔