جئے پور۔ راجستھان حکومت نے جمعرات کے روز 10پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں نافذ کرفیومیں 6مئی تک کی توسیع کردی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگلے احکامات تک انٹرنٹ مسدودی بھی برقرار رہے گی۔ درایں اثناء حالات قابو میں رہے اور چہارشنبہ کے روز کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔
تاہم ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایم ایل لاتھیر نے کرفیو میں توسیع احتیاطی اقدامات کے طور پر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرفیو کے ضابطے سارے شہر پر لاگو ہوں گے۔ تاہم اسٹوڈنٹس جو امتحانات کے لئے جارہے ہیں انہیں اجازت رہے گی۔ درایں اثناء کمشنریٹ عدالت نصف رات تک کھلی رہی او رچہارشنبہ کے روز60لوگوں کو ضمانت دی گئی ہے۔
چہارشنبہ کے روز دونوں طبقات کا ایک اجلاس طلب کیاگیا جس میں دونوں طبقات کے ولگوں نے امن کی برقرار ی کے لئے رضامند ی ظاہر کی ہے۔ میٹنگ میں بی جے پی رکن اسمبلی سوریا کانت ویاس نے بے قصور لوگوں کی رہائی اور ملزمین کی گرفتاری کی مانگ کی ہے۔
انہوں نے میٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور ’دھرنا‘ او ربھوک ہڑتال کا انتباہ دیاہے۔
تاہم انتظامیہ کی جانب سے بے قصور لوگوں کی رہائی اورخاطیوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد بی جے پی نے ”دھرنا او ربھوک ہڑتال“ منسوخ کردی جس کی شروعات جمعرات کے روز سے ہونے والی تھی۔