جورالہ پراجکٹ سے دریائے کرشنا میں پانی کا اخراج

   

کرشنا ندی میں پانی کا زبردست بہاؤ، 39 گیٹس کھول دیئے گئے

گدوال۔ جورالہ پراجیکٹ سے دریائے کرشنا میں پانی کا اخراج جاری ہے۔ مہاراشٹرا اور کرناٹک میں زبردست بارش کی وجہ سے کرشنا میں پانی کا زبردست بہاؤ جاری ہوا ہے۔ کرناٹک کے الماٹی اور نارائن پور ڈیم پہلے ہی لبریز ہوچکے ہیں جہاں سے یہ پانی جورالہ میں پہنچ رہا ہے۔ جورالہ کی گنجائش 9.657 ٹی ایم سی ہے۔ اس سطح آب کو باقی رکھتے ہوئے منجملہ 39 گیٹس کھولتہ ہوئے فاضل پانی سری سیلم میں چھوڑا جارہا ہے۔ پراجیکٹ سے پانی کے اخراج کا منظر کافی اچھا اور دلچسپ نظر آرہا ہے، جسے دیکھنے کیلئے پڑوسی ریاستیں آندھرا پردیش اور کرناٹک سے لوگ کثیر تعداد میں یہاں پہنچ رہے ہیں۔ لوگوں کی کثیر تعداد کے سبب مختلف مقامات پر ٹریفک میں خلل پیدا ہورہا ہے۔ جورالہ پراجیکٹ ڈیم میں پانی 3,25,000 کیوزک پانی چھوڑا گیا جس کی بناء پر جورالہ ڈیم سے آؤٹ فلو 3,33,896 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ اسی طرح پانی موجودہ پانی میں سے پاور ہاؤز کے استعمال کیلئے 18,694 پانی جاری کیا گیا۔ اس طرح ستیم پاڈ لفٹ کنال کیلئے 750 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ آج جورالہ پراجکٹ ڈیم سے پانی چھوڑے جانے سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔