جون میں 5 جی ا سپیکٹرم کی نیلامی متوقع : وشنو

   

نئی دہلی۔ ٹیلی کام کے وزیر اشونی وشنو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جون کے شروع میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کر سکتی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈی او ٹی مطلوبہ ٹائم فریم کے مطابق کام کر رہی ہے اور سپیکٹرم کی قیمتوں کے بارے میں صنعت کے خدشات کو دور کرنے کاعمل جاری ہے۔سپیکٹرم نیلامی کے شیڈول کے بارے میں پوچھے جانے پر وشنو نے کہا کہ یہ جون کے شروع میں ہونے کی امید ہے۔ٹیلی کام ریگولیٹر (ٹرائی ) نے 5G خدمات کو لاگو کرنے کے لیے نیلامی کا ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے۔وشنو نے کہا ہم نیلامی کرنے کی اپنی آخری تاریخ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن ٹرائی کی سفارشات پر غور کرے گا اور وضاحت کے لیے ان سے رجوع کرے گا۔