جوکووچ کا ومبلڈن کی شکل میں20 واں گرانڈ سلام

   

لندن ۔ سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ نے اٹلی کے مٹیو بریٹینی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔ جوکووچ کو پہلے سیٹ میں 6-7 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم انھوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تین سیٹس 4۔6، 4۔6 اور 3۔6 سے اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ یہ نوواک جوکووچ کا مسلسل تیسرا ومبلڈن خطاب ہے جبکہ انھوں نے اپنے کیریئر میں 20واں ریکارڈ گرانڈ سلام خطاب بھی اپنے نام کرلیا۔عالمی نمبر ایک اسٹار نے رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ فی کس 20 مرتبہ گرانڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ بھی برابرکیا۔ خیال رہے کہ یہ نواک جوکووچ کے کیریئر کا مجموعی طور پر چھٹا ومبلڈن خطاب ہے۔ شاندار مظاہروں کے بعد یوایس اوپن پر نظریں ہیں۔