جوہری معاہدہ کے وعدوں سے ایران الگ ہوگیا:رپورٹ

   

ماسکو۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے سرکاری طور پر جوہری معاہدے کے تحت مشترکہ مجموعی ایکشن پلان (جے سي پي او) کے تحت کئے گئے وعدوں سے خود کو الگ کر لیا ہے ۔پریس ٹی وی نے ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے حوالہ سے بدھ کو یہ اطلاع دی۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے اپنے ملک کے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی اس جوہری معاہدے کی دفعات لاگو کرنے کو لے کر شکوک کے حالات برقرار ہیں۔قابل غور ہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔معاہدے کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔