جویریہ بیگم کو بیسٹ اسوڈنٹ ایوارڈ

   

بودھن ۔ ایس ایس سی سال 2019-2020 کے سالانہ امتحان اردو میڈیم میں ریاستی سطح پر سب سے زیادہ نشانات / گریڈ

GPA10/9.8 حاصل کرنے والی موضع نیلہ گورنمنٹ ضلع پریشد کی طالبہ جویریہ بیگم کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے سال
2019 کی بیسٹ اسٹوڈنٹ قرار دیتے ہوئے نقد پانچ ہزار روپئے اور ایک توصیف نامہ ان کے اسکول کو روانہ کیا ۔ ہیڈ ماسٹر سرینواس نے اسکول ہذا میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں طالبہ کو پانچ ہزار روپیوں پر مشتمل چیک اور توصیف نامہ پیش کیا ۔ اس موقع پر اساتذہ خواجہ خلیل الدین سید منور حسین بخاری خواجہ سراج الدین حسین سید عبدالنعیم ، سید جمیل احمد خان اولیہ طلبہ بھی موجود تھے اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اردو اکیڈیمی جدہ نے سھی جویریہ بیگم کو ریاستی سطح کا ایوارڈ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔