جوینائل جسٹس بل منظور ، اپوزیشن نظرانداز

,

   

نئی دہلی : نابالغ بچوں کے جرم سے نمٹنے سے متعلق جوینائل جسٹس بل کو آج راجیہ سبھا میں منظور کرلیا گیا لیکن اپوزیشن ارکان کی رائے کی سماعت تک نہیں کی گئی۔ شیوسینا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جس طرح ایوان کو اعتماد میں لئے بغیر بل منظور کئے جارہے ہیں، اس سے حکومت کا تکبر ظاہر ہوتا ہے۔ پارٹی ترجمان پرینکا چترویدی نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی ترمیمات انصاف کے مغائر ہیں اور بچوں پر منفی اثر ڈالیں گی۔