جو بائیڈن کی مصری صدر سے اہم ملاقات

,

   

قاہرہ : امریکی صدر اور مصری صدر نے ملاقات میں فلسطین میں امن کے تحفظ، ہیڈاسی ڈیم کے مسئلہ کے حل، روس۔ یوکرین بحران اور اس کے منفی اثرات کے علاوہ لیبیا، شام اور یمن میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطین میں امن برقرار رکھنے اور ایتھوپیا کی تعمیر جاری رکھنے والے ہیداسی (نہدا) ڈیم کے مسئلہ کو حل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری ایوان صدر کے ایک تحریری بیان کے مطابق، سیسی نے شرم الشیخ میں منعقدہ ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے 27ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP27) کے دائرہ کار میں بائیڈن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائدین نے فلسطین میں امن کے تحفظ، ہیڈاسی ڈیم کے مسئلے کے حل، روس۔ یوکرین بحران اور اس کے منفی اثرات کے علاوہ لیبیا، شام اور یمن میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ بائڈن نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن و امان کے تحفظ سمیت مصر کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کی کوششوں کو سراہا اور مصر کو خطہ میں قابل اعتماد ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر دیکھنے کا اظہار کیا۔ سیسی نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور مختلف سیاسی، سیکوریٹی اور علاقائی مسائل پر مشاورت اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ فلسطین کے مسئلہ کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے اپنے ملک کے مضبوط موقف کی نشاندہی کرتے ہوئے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، سیسی نے ہیڈاسی ڈیم کہ جس کی تعمیر ایتھوپیا جاری رکھے ہوئے ہے پر بھی بات کی۔ سیسی نے اس بات پر زور دیا کہ مصر ایک پابند قانونی معاہدہ تک پہنچنے کے ذریعہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے آبی تحفظ کی حفاظت کرے گا جو پانی کی حفاظت کو یقینی بنائے گا اور ڈیم کی بھرائی اور آپریشن کو یقینی بنائے گا۔ ہیداسی بیراج کے مسئلہ کے حل پر زور دینے والے سیسی نے کہا کہ امریکہ کا اس بحران کے حل میں موثر کردار ادا کرنا اہمیت کا حامل ہے۔