ایڈیلیڈ : انگلش کرکٹر جو روٹ ٹسٹ میچز میں ایک ہی سال میں 1600 سے زائد زنر بنانے والے تاریخ کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ایشز ٹسٹ میں آج تیسرے دن کے کھیل میں روٹ 62 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ 2008ء کے بعد اس سنگ میل کو عبور کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایک سال میں سب سے زیادہ ٹسٹ رنز بنانے والوں میں پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف سر فہرست ہیں، جنہوں نے سن 2006 میں مجموعی طور پر 1,788 رنز بنائے تھے۔