جِم میں تربیت کے بہانے خاتون کا جنسی استحصال ، جِم ٹرینر گرفتار

   

حیدرآباد : /16 جون (سیاست نیوز) جم میں تربیت کے بہانے خاتون کا جنسی استحصال کرنے والے جم کے ٹرینر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ انسپکٹر پولیس فلم نگر پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ 35 سالہ جم ٹرینر عاصم علی خان ساکن آدتیہ نگر ٹولی چوکی کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ عاصم علی خان ٹولی چوکی پر واقع ایک جم میں بہ حیثیت ٹرینر خدمات انجام دیا کرتا تھا ۔ عاصم اس کے بھائی کے جم میں کام کرتا تھا ۔ اس جم میں مرد افراد کے علاوہ خواتین کیلئے بھی داخلہ ہے ۔ ٹریننگ کے دوران عاصم نے خاتون سے پہلے مبینہ دست درازی کی جس کے بعد اس خاتون کو اپنی باتوں کا شکار بنایا اور شادی کا وعدہ کرتے ہوئے خاتون سے ایک سے زائد مرتبہ جنسی وابستگی کی جس کے بعد شادی سے انکار کردیا ۔ عاصم شادی شدہ ایک بچے کا باپ ہے ۔ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے فلم نگر پولیس نے عاصم کو گرفتار کرلیا اور جیل منتقل کردیا ۔ ع