جڈیجہ ٹسٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

   

دبئی۔ ہندوستان کے رویندر جڈیجہ نے موہالی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹسٹ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹسٹ میں رویندر جڈیجہ کی کارکردگی شاندار رہی۔ اس نے انہیں آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ درجہ بندی میں نمبر ایک مقام پر پہنچا دیا ہے۔ اس کے بعد وہ نو وکٹیں لے کر بولروں کی درجہ بندی میں17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس سے وہ جیسن ہولڈرکی جگہ ایک بار پھر سرفہرست آل راؤنڈر بن گئے۔ ہولڈر فروری 2021 سے پہلے نمبر پر رہے۔ جڈیجہ اگست 2017 میں بھی پہلے مقام پر پہنچے اور ایک ہفتہ تک رہے۔ ہندوستان نے پہلا ٹسٹ اننگز اور 222 رنز سے جیتا تھا اور شاندار کارکردگی پر جڈیجہ کو پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔اسی فہرست میں ہندوستان کے روی چندرن اشون ایک درجے نیچے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اکشر پٹیل 14 ویں نمبر پر ہیں۔ اکشر نے زخمی ہونے کی وجہ سے موہالی ٹسٹ نہیں کھیلا تھا۔ بیٹرس میں ویراٹ کوہلی دو درجے ترقی کرکے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔موہالی میں 96 رنز بنانے والے رشبھ پنت 10ویں نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین بدستور پہلے مقام پر ہیں۔ بولروں کی فہرست میں اشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جسپریت بمراہ دسویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے مقام پر ہیں۔