جگا ریڈی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد/9 جنوری ، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر اور سابق رکن اسمبلی جگاریڈی نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 20 منٹ کی رہی جس میں ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایل سی نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کے انتخاب اور کابینہ میں توسیع جیسے امور پر بات کی گئی۔ جگا ریڈی جنہیں حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا کونسل کی رکنیت و کابینہ میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ چیف منسٹر نے واضح کردیا کہ اس معاملہ میں ہائی کمان کا فیصلہ قطعی رہے گا۔1