جگتیال میں بارش کا سلسلہ جاری ، مکان منہدم

   

جگتیال /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال میں گذشتہ رات سے دوبارہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں تک بارش سے عوام کو گرمی کی شدت سے راحت ملی ہے وہیں پر مسلسل بارش سے قدیم بوسیدہ عمارتوں سے خطرہ لاحق ہے ۔ گذشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹاور سرکل کے قریب گٹو ہنمانڈلو کا ٹین شیڈ بوسیدہ مکان منہدم ہوگیا اور ستاری پیٹھ محلہ میں محمد خان کا مکان کا حصہ منہدم ہوگیا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ قریب کوئی نہ ہونے سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ اطلاع ملنے پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے پہونچکر جائزہ لیا ۔ حکومت سے امداد کا تیقن دیا ۔