حیدرآباد۔12دسمبر (یو این آئی) رشوت کی طلبی پر عموماعہدیدار کے خلاف انسداد رشوت ستانی شکایت کی جاتی ہے تاہم جگتیال میں پیش آیا ایک عجیب سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ماہی گیروں کے گروپ نے رشوت کی طلبی پر ایک عہدیدار کو نوٹوں کا ہارپہنایا اور اس کی تصویرلی۔یہ تصویر سوشیل میڈیا پر عام ہوگئی۔ جگتیال ضلع کلکٹریٹ میں میڈی پلی منڈل کلواکوٹ گاوں کے ماہی گیر،اپنی سوسائٹی کی اجازت دینے کئی دنوں سے محکمہ سمکیات کے دفتر کے چکر لگارہے تھے ۔ دامودرنامی عہدیدارسے کئی مرتبہ درخواست کرچکے تھے تاہم اس نے ان ماہی گیروں سے کام کیلئے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔اس پر برہم ماہی گیر عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر پیر کو پرجاوانی پروگرام میں کلکٹریٹ پہنچ گئے اور کلکٹر سے شکایت کی۔ پروگرام کے بعد جیسے ہی دامودر باہر آیا،ماہی گیروں نے برہمی ظاہر کی ۔ ایک شخص نے نوٹوں کا ہار گلے میں ڈال دیا۔ اطلاع پر کلکٹر نے معاملہ کی جانچ کرکے کاروائی کا وعدہ کیا۔