حیدرآباد 9 جنوری ( پریس نوٹ ) جگر گوشہ غوث الثقلین ؒ حضرت پیر سید سلمان الگیلانی قبلہ حیدرآباد میں تشریف فرما ہیں۔ حضرت قبلہ کی آمد کے بعد معتقدین اور بیعت کے خواہشمند افراد ملاقات کیلئے بے چین ہیں۔ عوام الناس کی سہولت کیلئے حضرت پیر سلمان الگیلانی نے اتوار 14 جنوری کو بیعت عام کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حضرت قبلہ سے بیعت کے خواہشمند افراد سے خواہش کی گئی کہ وہ اتوار 14 جنوری کو صبح 10 بجے رہائشگاہ نواب جمال الدین علی خاں ہل فورڈ روڈ آدرش نگر کلانجلی شوروم پر رجوع ہوں ۔