جگن، چیف منسٹر کا حلف لیں گے :وزیرتعلیم بوتساستیہ نارائنا

   

حیدرآباد 21اپریل ( یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیرتعلیم بوتساستیہ نارائنا نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی ایک مرتبہ پھر ریاست کے چیف منسٹر بنیں گے ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جگن، اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد وشاکھاپٹنم میں حلف لیں گے ۔وہ وشاکھاپٹنم کو دارالحکومت بنائیں گے اور تمام انفراسٹرکچرسہولتوں کو بہتر بنائیں گے تاکہ ویزاگ کو تمام سرگرمیوں کامرکز بنایاجاسکے ۔انہوں نے ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ تلگودیشم کا اتحاد بی جے پی سے ہے ۔بی جے پی سے اتحاد کرتے ہوئے پارٹی کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈو اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کو روکنے کا کس طرح مطالبہ کرسکتے ہیں؟۔