جگنیش میوانی کو پولیس جوان کی گرفتاری کے مطالبے پر گجرات اسمبلی سے باہر نکال دیاگیا

,

   

اس سے قبل بھی میوانی نے استفسارکیاتھا کہ اب تک کیوں اس سب انسپکٹر کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔ گجرات اسمبلی میں اس موضوع کو اجاگر کرنے پر انہیں برطرف کردیاگیاتھا


گاندھی نگر۔دلت جہدکار کے قتل کے ضمن ایک پولیس جوان کی گرفتاری کو لے کر گرما گرم بحث کے بعد وڈگام سے آزاد رکن اسمبلی جگیش میوانی کو جمعہ کے روز گجرات اسمبلی سے بیدخل کردیاگیا۔

میوانی نے ریاست کے وزیر داخلہ پردیب سنہا جڈیجہ سے دلت آر ٹی ائی جہدکار جس کا نام امرابھائی بورائچا(50)کے قتل پر جواب کی مانگ کی تھی‘ جس کو مبینہ طور پر کاشتریا ہجوم نے مقامی پولیس انسپکٹر کی موجودگی میں بھاؤ نگر ضلع کے گاؤں میں 2مارچ کو قتل کردیاتھا۔

اس سے قبل بھی میوانی نے استفسارکیاتھا کہ اب تک کیوں اس سب انسپکٹر کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔ گجرات اسمبلی میں اس موضوع کو اجاگر کرنے پر انہیں برطرف کردیاگیاتھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میوانی نے کہاکہ وہ اسمبلی کے باہر سے پی ایس ائی کی گرفتاری کے لئے جدوجہد کریں گے اور انصاف کے حصول کو یقینی بنانے تک اپنی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے

اس کے علاوہ گجرات میں نظم ونسق کی صورتحال کو لے کر بی جے پی اراکین اسمبلی سے گرما گرم بحث کے بعد کانگریس اراکین اسمبلی نے بھی اسمبلی کا والک اؤٹ کردیاتھا