جگن حکومت کے خلاف احتجاج پر وائی ایس شرمیلا گرفتار

   

حیدرآباد 22 فروری(سیاست نیوز) اے پی کانگریس صدر وائی ایس شرمیلا کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب انہوں نے چلو سکریٹریٹ پروگرام کے تحت کارکنوں کے ساتھ سکریٹریٹ کی طرف مارچ کی کوشش کی ۔ بیروزگار نوجوانوں کیلئے میگا ڈی ایس ای کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس نے چلو سکریٹریٹ پروگرام منظم کیا تھا ۔ آندھرا بھون سے پارٹی قائدین جلوس کی شکل میں سکریٹریٹ روانہ ہوئے۔ راستہ میں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کانگریس کارکنوں کو روک دیا ۔ پولیس اور کانگریس کارکنوں میںبحث و تکرار سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ وائی ایس شرمیلا نے پولیس کے رویہ کے خلاف سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ سینکڑوں کارکنوں کو سکریٹریٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے زائد پولیس فورس کو طلب کرلیا گیا ۔ کشیدگی کے دوران پولیس نے شرمیلا و دیگر قائدین کو گرفتار کرلیا ۔ شرمیلا نے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کو انتباہ دیا کہ وہ گرفتاری کا بدلہ لیں گی اور حکومت کو بیدخل کر کے چین لیں گی۔ 1