جگن نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورانہیں کیا:شرمیلا

   

حیدرآباد 21ا پریل (یو این آئی) آندھراپردیش کانگریس سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورانہیں کیا۔انہوں نے کرنول کوڈومورو میں انصاف یاترا میں عوام سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ملازمتوں کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے کسانوں کو مدد کرنے کا وعدہ جگن نے کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ فصل کی ناکامی پر جگن حکومت نے معاوضہ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے تعلق سے جگن نے نہیں سونچا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد راج شیکھر ریڈی کے شروع کردہ پراجکٹ کو جگن نے پورا نہیں کیا۔ اگر یہ مکمل ہوجاتا ہے تو دو لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوتی اور کرنول کے 6 لاکھ افرادکو پینے کا پانی مل پاتا۔انہوں نے کہا کہ کرنول میں عدالتی دارالحکومت قائم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر روزگار کی فراہمی کے معاملہ میں نوجوانوں سے دھوکہ کا الزام لگایا۔